سنیٹر مشتاق احمد خان ،ڈاکٹر فوزیہ اور کلائیو اسٹافورڈاسمیتھ کی عافیہ صدیقی سے ملاقات

 ‏آف وائٹ سکارف،خاکی جیل ڈریس،سفید جاگرزمیں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹےسے کمرے میں پارٹیشن کرکےشیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے ملاقات/گفتگو،جو مکمل ریکارڈ ہورہی تھی،عافیہ کی صحت کمزور،بارباران کےآنکھوں میں آنسو،جیل اذیت سےدکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کےاوپرکے4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے،ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سےسماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سےنکالو،3گھنٹے ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود،ملاقات کے اختتام پرزنجیروں میں لےجایا گیا،ان کا دھیان بدلنے،ان کو جیل میں کتابوں میں مصروف رکھنے کی خاطرمیں انکو ادب،شعروشاعری کے موضوعات پر لاتا توغالب،اقبال اورحفیظ جالندھری اورفلسفیانہ،علمی گفتگوپرغیرمعمولی قادرالکلامی کامظاہرہ کرتی لیکن اچانک بچے،امی،اور جیل۔کی اذیت اور جیل کی یہ خوفناک مستقبل یاد آتا تو اداس ہوکرکہتی مجھے اس جہنم سےنکالو۔

حکمرانوں،مظلوم ڈاکٹر عافیہ کورہا کراو۔

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آبادمیں پڑی ہے۔

زنجیروں کے جھنکار میں،جہنم کےگڑھے سےموسوم جیل میں صبرواستقامت کی کوہ ہمالیہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے3 گھنٹے طویل ملاقات!ڈاکٹر فوزیہ،وکیل کلائیوسمتھ ساتھ۔

عافیہ نے عوام،سیاستدانوں، حکمرانوں کے نام۔کیا پیغام دیا؟

علی اور آسیہ اور حمیرا کیلئے کیا پیغام دیا؟

اپنے بچوں، والدین کا کسطرح تذکرہ کرتی رہی؟

سورہ مریم۔کا تذکرہ و تلاوت،ڈاکٹر مشتاق کی ارسال کردہ دعاکاڈاکٹرعافیہ نےاپنا مشاہدہ کیا بتایا؟جیل میں کس بدترین سلوک اور اذیت سے گزرتی ہے؟

سب کچھ قوم سے شئیر کرونگا لیکن صبر،کہ گزشتہ چنددن زندگی کے مشکل ترین ہیں۔

فی الحال اتنا کہ حکمران کم ازکم جیل کے موجودہ بدترین اذیت والےیونٹ سے ان کو نکال کرکسی دوسرےکم اذیت والے یونٹ میں 

منتقل کرے اور عوام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی جدوجہد تیز کرے۔

سنیٹر مشتاق احمد خان صاحب 








Comments

Popular posts from this blog

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ایک تعارف 📖

غلط خلقوں سرہ ناستہ کی سہ نقصان وی۔خہ معاشرہ سنگہ جوڑیگی۔