ڈاکٹر عافیہ صدیقی ، ایک تعارف 📖 ڈاکٹر عافیہ صدیقی 2 مارچ 1972ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، 8 سال کی عمر تک زیمبیا میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی میں ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد بوسٹن ٹیکساس میں جامعہ ٹیکساس میں کچھ عرصہ رہی ، پھر وہاں سے میساچوسٹس ادارہ ٹیکنالوجی (MIT) چلی آئیں اور اس ادارہ سے وراثیات میں علمائی (.Ph.D) کی سند حاصل کی۔ # شادی_اور_اولاد 1995ء میں پاک نژاد امجد محمد خان سے نکاح ہوا۔ 1996ء میں ایک لڑکا محمد احمد اور 1998ء میں ایک لڑکی مریم پیدا ہوئی۔ 2002ء میں امجد خان نے طلاق دے دی۔ پھر 2003ء میں عمار بلوچی سے نکاح ہوا۔ اپریل 2010ء میں گیارہ سالہ لڑکی جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ عافیہ کے ساتھ لاپتہ ہونے والی ایک بیٹی ہے کو نامعلوم افراد کراچی میں عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کے گھر چھوڑ گئے۔ # ملازمت_اور_اغوا 2002ء میں پاکستان واپس آئیں مگر ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے امریکا ملازمت ڈھونڈنے کے سلسلہ میں دورہ پر گئیں۔ اس دوران میریلینڈ میں ڈاک وصول کرنے کے لیے ڈاک ڈبہ کرائے پر لیا اور 2003ء میں کراچی واپس آ گئیں۔ FBI نے شک ظاہر کیا کہ یہ ڈاک ڈبہ دراصل القا...
آف وائٹ سکارف،خاکی جیل ڈریس،سفید جاگرزمیں ملبوس ڈاکٹرعافیہ چھوٹےسے کمرے میں پارٹیشن کرکےشیشہ لگاکرٹیلیفون پر3 گھنٹے ملاقات/گفتگو،جو مکمل ریکارڈ ہورہی تھی،عافیہ کی صحت کمزور،بارباران کےآنکھوں میں آنسو،جیل اذیت سےدکھی اور خوفزدہ تھی،سامنے کےاوپرکے4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے،ان کے سر پرچوٹ کی وجہ سےسماعت میں مشکل پیش آرہی ہے،وہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سےنکالو،3گھنٹے ملاقات میں ڈاکٹرفوزیہ اوروکیل کلائیوسمتھ بھی موجود،ملاقات کے اختتام پرزنجیروں میں لےجایا گیا،ان کا دھیان بدلنے،ان کو جیل میں کتابوں میں مصروف رکھنے کی خاطرمیں انکو ادب،شعروشاعری کے موضوعات پر لاتا توغالب،اقبال اورحفیظ جالندھری اورفلسفیانہ،علمی گفتگوپرغیرمعمولی قادرالکلامی کامظاہرہ کرتی لیکن اچانک بچے،امی،اور جیل۔کی اذیت اور جیل کی یہ خوفناک مستقبل یاد آتا تو اداس ہوکرکہتی مجھے اس جہنم سےنکالو ۔ حکمرانوں ،مظلوم ڈاکٹر عافیہ کورہا کراو۔ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آبادمیں پڑی ہے ۔ زنجیروں کے جھنکار میں،جہنم کےگڑھے سےموسوم جیل میں صبرواستقامت کی کوہ ہمالیہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے3 گھنٹے طویل ملاقات!ڈاکٹر فو...
Comments
Post a Comment